پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

ہمارے نمائندے کل پاکستان جا رہے ہیں، ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے نمائندے کل پاکستان جا رہے ہیں اور امریکی مذاکراتی وفد کل شام اسلام آباد میں ہو گا۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر صدر ٹرمپ نے لکھا کہ ایران نے ڈیل قبول نہ کی تو اس کا ہر پاور پلانٹ اور پل تباہ کر دیں گے اب کوئی نرمی نہیں ہو گی ایران جلد اور آسانی سے گھٹنے ٹیک دے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ڈیل نہ ہوئی تو وہ کام کروں گا جو 47 سال میں کوئی امریکی صدر نہ کر سکا، ایران کی کلنگ مشین کے خاتمے کا اب وقت آ گیا ہے ایران کو ایک انتہائی منصفانہ اور معقول ڈیل کی پیشکش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے گزشتہ روز آبنائے ہرمز میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے ایران نے فرانسیسی اور برطانوی جہاز کو گولیوں کا نشانہ بنایا ہے ہرمز کی بندش سے ایران کو یومیہ 50کروڑ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے امریکی ناکہ بندی پہلے ہی آبنائے ہرمز کو بند کر چکی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں