شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی‘ آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہدا پولیس پرپیغام میں کہا ہے کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم شہدا پولیس کے موقع پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج پولیس کےشہدا اوران کے بہادر خاندانوں کو سیلوٹ پیش کرتی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پولیس کےیوم شہداکےحوالےسے اپنے پیغام میں کہا کہ کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
Police Shuhada Day
Salute to Suhadas of Police and their brave families from Pak Armed Forces.
“Our sacrifices shall not go waste”, COAS.— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) August 4, 2017
پاک فوج نے پولیس اہلکاروں کی انسداد دہشت گردی کی تربیت کی جس میں مجموعی طور پر 60 ہزار سےزائد پولیس اہلکاروں کی تربیت کی گئی۔
صوبہ سبدھ میں 17 ہزار، پنجاب میں 20 ہزار، خیبرپختونخواہ میں 18 ہزار اور بلوچستان میں 150 پولیس اہلکاروں کو تربیت دی گئی۔
پاک فوج کی جانب سے آزاد کشمیر میں 2200 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 600 اہلکاروں کو تربیت دی گئی۔ اہلکاروں کی تربیت تربیت استعداد کارمیں بہتری کےلیے پروگرام کے تحت کی گئی۔
واضح رہے کہ کراچی میں پولیس اور لیویز اہلکاروں کو جدید اسلحہ بھی فراہم کیا گیا اور انسداد دہشت گردی کی تربیت کے بعد پولیس کےردعمل میں بہتری دیکھی گئی۔