شام میں ہماری سنجیدگی کا امتحان نہ لیا جائے، نکی ہیلی Syria: nikki haley
The news is by your side.

Advertisement

شام میں ہماری سنجیدگی کا امتحان نہ لیا جائے، نکی ہیلی

واشنگٹن: اقوام متحدہ میں تعینات امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیار کے استعمال کی صورت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عسکری طاقت کا سہارا لینے سے متعلق ارادے کا امتحان نہ لیا جائے۔

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب خاتون نے کہا کہ ایک بار پھر سے امریکا کے صدر کا امتحان لینے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، ایران، روس اور شامی حکومت کے خلاف مواد کا ڈھیر لگ رہا ہے۔

ادھر شامی اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ادلب صوبے میں صورت حال ابھی تک کشیدہ ہے اور صوبے میں فوجی آپریشن کیے جانے کا قومی امکان ہے۔

دوسری جانب ترکی نے اپنی کمک میں اضافہ کرتے ہوئے کمانڈوز کے اسپیشل یونٹوں کو سرحد کی جانب بھیجا ہے، ترکی کے وزیر دفاع پہلے ہی خبردار کرچکے ہیں کہ ادلب میں آئندہ معرکہ خطے میں المیے کا سبب بن سکتا ہے۔

ایک جانب روس ادلب میں معرکہ آرائی کی تیاری کررہا ہے تاہم دوسری جانب اس کے وزیر خارجہ نے باور کرایا ہے کہ ان کا ملک شام کے حوالے سے چھوٹے بین الاقوامی مجموعے کے درمیان تعاون کی راہ تلاش کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ موافقت کے کسی نقطے پر پہنچا جاسکے۔

واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے روسی حکام کو خبردار کیا تھا کہ شامی شہر ادلب پر حملے کی قیمت پوری دنیا کو ادا کرنی پڑسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اس معاملے پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، بصورت دیگر سنگین تنائج کا سامنا کرنا پڑے گا، حملے کی صورت میں سب متاثر ہوں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں