The news is by your side.

Advertisement

ہمارے جوان ہی پاک فوج کی اصل طاقت ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد ملک میں دیرپا امن و استحکام لائے گا، ہمارے جوان پاک فوج کی اصل طاقت ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہےآرمی چیف نے بہاولپور گیریژن کا دورہ کیا اور انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کا افتتاح بھی کیا، بعد ازاں میجر جنرل قمر باجوہ کو داخلی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن نے آرمی چیف کا استقبال کیا اور بہالپور کور کے امور پر تفصیلی بریفنگ بھی دی، جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ردالفساد کے نتیجے میں ملک میں دیرپاامن و استحکام آئے گا، ہمارے جوان ہی پاک فوج کی اصل طاقت ہیں۔

یاد رہے کہ  ملک بھر میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کے پیش نظر سیاسی و عسکری قیادت نے بچے کچے دشمنوں کے خاتمے کےلیے آپریشن ردالفساد کے آغاز کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد ملک سے غیر قانونی اسلحے اور فسادیوں کا خاتمہ تھا۔

پڑھیں: ’’ آپریشن ردالفساد جاری، پنجاب سے 71 افراد گرفتار ‘‘

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں