تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

نوازشریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب

اسلام آباد : پاناما کیس کے فیصلے کے بعد نا اہل ہونے والے سابق وزیراعظم نوازشریف مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارٹی صدارت کے انتخاب کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الیکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر افضل مندوخیل کو ریٹرنگ آفیسراور راجہ محمد نیاز کو سیکریٹری الیکشن کمیشن کے فرائض انجام دیے۔

وزیرمملکت طارق فضل چوہدری نے مسلم لیگ ن کے صدر کے انتخاب کے لیے نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

طارق فضل چوہدری نوازشریف کے تجویز کنندہ اور رانا افضل تائید کنندہ تھے۔

مسلم لیگ ن کے پارٹی صدر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی صبح ساڑھے نو بجے تک وصول کیے گئے اور ان کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔


پاناما کیس: وزیراعظم نوازشریف نا اہل قرار


خیال رہے کہ پاناما کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کو ہدایات جاری کی تھیں‌ کہ وہ نوازشریف کی جگہ نئے پارٹی سربراہ کا انتخاب کرے۔


نااہل نوازشریف کی پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار ، پارٹی آئین میں ترمیم کی منظور


یاد رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد میں مسلم لیگ(ن) کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس قائم مقام صدر سردار یعقوب ناصر کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس میں منعقد ہوا تھا، جس میں صدارتی انتخاب اور پارٹی آئین میں ترمیم کی منظوری دی گئی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -