تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

لارڈز تاریخی میچ کی میزبانی سے محروم

دبئی: کرونا وبا کے باعث آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا وینیو تبدیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہوم آف کرکٹ لارڈز میں شیڈول تھا تاہم کووڈ کے باعث آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل لندن سےساؤتھمپٹن منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گراؤنڈ میں فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولت کے سبب فائنل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل وینیو کی تبدیلی کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 18 سے 22 جون تک لارڈز لندن میں شیڈول ہے، فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہیں، بھارت نے دو روز قبل انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں 1-3 سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں اپنی جگہ پکی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  انگلینڈ کو شکست، بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں

واضح رہے کہ بھارت نے17میں سے 12 میچز جیت کر 72.2 فیصد پوائنٹس حاصل کیے ہیں،11 ٹیسٹ میں 7فتوحات کے ساتھ کیویز(70.0) دوسرے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا (69.2) تیسری،انگلینڈ (61.4) چوتھی، پاکستان (43.3) پانچویں،ویسٹ انڈیز(33.3) چھٹی، جنوبی افریقہ(30.3) ساتویں، سری لنکا(16.7) آٹھویں اور بنگلہ دیش(0) نویں پوزیشن پر ہے۔

Comments

- Advertisement -