ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کے لئے 117 سینٹرز قائم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے اقدامات کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی، کمشنرکراچی سمیت متعلقہ اداروں نےعدالت میں رپورٹ جمع کرادی۔

رپورٹ میں کہاگیاہےکہ ہیٹ اسٹروک سےبچاؤ کیلئے اہم اقدامات کئےجا رہےہیں۔ شہربھر میں ایک سوسترہ ہیٹ اسٹروک مراکز قائم کردیئےگئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہاگیا ہےکہ اسپتالوں اورواٹربورڈ میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے کے الیکٹرک کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

عدالت نے رپورٹ کا معائنہ کرنے کے بعد سماعت پندرہ اپریل تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال جون میں ہیٹ اسٹروک سے سینکڑوں شہری موت کے منہ میں چلے گئے تھےجن میں زیادہ تر ہلاکتیں بجلی کی لوڈشیڈنگ،پانی کی قلت اور دیگر بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی کے باعث ہوئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں