تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

دہلی میں مسلمانوں کا قتل عام ، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

نئی دہلی : دہلی ہنگاموں پر بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن نے بھانڈا پھوڑ دیا اور انکشاف کیا دہلی میں مسلمانوں پر حملوں کے لیے 2000 سے زائد دہشت گرد باہر سے لائےگئے جبکہ صرف مسلمانوں کی دکانوں کولوٹا اور جلایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی کمیشن نے دہلی میں ہونے والے ہنگاموں کا پول کھول دیا، کمیشن نے بتایا دہلی میں مسلمانوں پر حملوں کیلئے دو ہزار سے زائد انتہا پسندوں کو باہر سے لایا گیا، جنہیں دو اسکولوں میں ٹھہرایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شیو وہارمیں دو ایسے اسکول ملے ہیں، جو ساتھ واقع ہیں، انہی دو اسکولوں میں انتہا پسند ٹہرے اور جاتے جاتے آگ لگاگئے، دونوں اسکولوں میں رات گئے ماسک اور ہیلمٹ پہنے مسلح دہشت گردوں نے قریب گھروں اور دکانوں پر پیٹرول بم بھی پھینکے۔

تحقیقاتی کمیشن کا کہنا ہے کہ صرف مسلمانوں کی دکانوں کولوٹا اورجلایا گیا، 122 مکان، 322 دکانیں اور300گاڑیوں کو آگ میں پھونک دیا گیا جبکہ چار مسجدیں شہید، پانچ گودام، تین فیکٹریاں اور دو اسکول جلادیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ان تین دنوں میں ہندوؤں کی دکانیں محفوظ رہیں۔۔ ثابت ہوتاہے کہ سب کچھ سوچی سجھی سازش تھی۔

دوسری جانب نئی دہلی فسادات میں مودی کی لگائی آگ تاحال نہ بجھ سکی اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اسپتال ذرائع کےمطابق مسلم کُش فسادات میں مرنےوالوں کی تعدادتریپن ہوگئی، اس سے پہلےگھوکل پورکے نالے سےگیارہ مسلمانوں کی لاشیں ملیں تھیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں مسلمانوں کےخلاف سوچی سمجھی سازش کےتحت حملہ کیاگیا، جس میں پولیس نےبھی بلوائیوں کی مدد کی۔

Comments

- Advertisement -