تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ابوظبی، 6 ماہ میں معمولی بات پر 22 ہزار ڈرائیورز کے چالان

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں ٹریفک قانون کی معمولی خلاف ورزی پر رواں سال کے 6 ماہ میں 22 ہزار ڈرائیورز پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی کے محکمہ ٹریفک نے رواں ماہ کے ابتدائی 6 ماہ کے اعداد و شمار جاری کیے جس میں بتایا گیا ہے کہ جنوری تا جون 2020 کے دوران 22 ہزار 162 ڈرائیورز پر جرمانے عائد کیے گئے۔

ابوظبی پولیس کے مطابق ڈرائیورز کے چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ہوئے، جن پر جرمانے عائد کیے گئے اُن میں مقامی اور غیر ملکی دونوں‌ شہری شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کچھ ڈرائیورز کے چالان ایسے بھی ہوئے کہ وہ خود تو گاڑی چلاتے وقت بیلٹ باندھے ہوئے تھے مگر اگلی نشست پر بیٹھے شخص نے حفاظتی بند نہیں باندھا تھا۔

مزید پڑھیں: گاڑی مالکان کیلئے خوشخبری : ابوظبی ٹریفک پولیس نے جرمانوں کی رقم آدھی کردی

یہ بھی پڑھیں: ابوظبی میں ٹریفک کا نیا قانون لاگو : خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی

محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے گزشتہ برس قانون متعارف کرادیا گیا تھا کہ اگر ڈرائیور کے ساتھ اگلی نشست پر بیٹھا شخص بلیٹ نہیں باندھے گا تو یہ بھی خلاف ورزی ہوگی جس پر 400 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا، علاوہ ازیں اُس کے ڈرائیونگ لائسنس سے چار پوائنٹ کم کردیے جائیں گے۔

پولیس حکام کے مطابق سیٹ بلیٹ کا مقصد شہریوں کی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے اس لیے زرا سی بھی چھوٹ نہیں دی جاسکتی، اس غلطی کی وجہ سے ماضی میں حادثات ہوئے جس میں انسانی جانوں کا ضیاع بھی ہوا۔

Comments

- Advertisement -