کوئٹہ : بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سترہ کمانڈوں سمیت تین سو تیرہ فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے، ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔
تفصیلات کے مطابق دشمنوں کے ہاتھوں کھیلنے والے اب قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں، کوئٹہ میں سترہ کمانڈوں سمیت تین سو تیرہ فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔
بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں 17 کمانڈروں سمیت 313 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے ، فراریوں نے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی جمع کرائے ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔
ہتھیار ڈالنے کی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری اور کمانڈر سدرن کمانڈ بھی شریک تھے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نےتقریب سے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ معصوم لوگوں کو بہکانے والے خود بیرون ملک عیاشیاں کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں : کوئٹہ:مختلف کالعدم تنظیموں کے 400فراریوں نے ہتھیارڈال دیئے
یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں مختلف کالعدم تنظیموں کے 400فراریوں نے ہتھیارڈال دیئے تھے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں جاری سیاسی مفاہمت کی پالیسی کے تحت اب تک ایک ہزار سے زائد فراری اپنے ہتھیار صوبائی حکام کو پیش کرکے قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔