جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

ابوظبی سے کراچی پہنچنے والے مسافر اوراہل خانہ سے 300 تولہ سونا برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ابوظبی سے کراچی پہنچنے والے مسافر اوراہل خانہ سے 300 تولہ سونا اور لاکھوں درہم برآمد کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کامیاب کارروائی کے دوران سونا اور کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ابوظبی سے آنے والے مسافر اور اس کے اہلخانہ سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی ہے۔

ترجمان کسٹمز نے بتایا کہ ، ابوظبی سے کراچی پہنچنے والے مسافر کے سامان اور ہینڈ کیری بیگز کی اسکیننگ کی گئی تو اس دوران مشکوک اشیاء کی نشاندہی ہوئی، تفصیلی تلاشی لینے پر مسافر کے قبضے سے بڑی مقدار میں سونے کے زیورات اور گولڈ بارز برآمد ہوئے۔

ضبط کی گئی اشیاء میں 281 تولہ سونے کی چوڑیاں اور انگوٹھیاں جبکہ 20 تولہ وزنی گولڈ بارز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مسافر کے پاس سے 33 ہزار 100 امریکی ڈالر اور 3 لاکھ 66 ہزار یو اے ای درہم بھی برآمد ہوئے، جو غیر قانونی طور پر لائے جا رہے تھے۔

کسٹمز حکام نے برآمد شدہ سونا اور کرنسی ضبط کر کے مسافر کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں