تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

چھاتی کے سرطان کے مریضوں کی مدد کا اعلان

دبئی: بریسٹ کینسر میں مبتلا مریضوں کی زندگیاں بچانے کے لئے بڑا اقدام اٹھالیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ساٹھ سے زائد ہوٹل بریسٹ کینسر کے مریضوں کیلئے فنڈز اکھٹا کریں گے، فنڈ ریزنگ میں میریٹ بونوا کے ہوٹلز حصہ ڈالیں گی اور اکتوبر میں اس مہم کا آغاز کرینگے۔

میریٹ بونوا ہوٹلز ‘ بریسٹ فرینڈز’ کے تعاون سے الجلیلہ فاؤنڈیشن کے لئے فنڈز اکٹھا کرینگی، مہم کو ‘ پنک ٹوبر’ کا نام دیا گیا ہے، اس کی مناسبت سے ہوٹلز گلابی تیمادار برنچز، لیڈیز نائٹس، دوپہر کی چائے سے لے کر ریفلز اور فلاح و بہبود کی سرگرمیوں کی میزبانی کریں گی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ میریٹ کا مخصوص ڈائننگ پلیٹ فارم مہم کے دوران منعقدہ پروگراموں اور آفرز کا شیڈول دکھائے گا، مہم سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ایک حصہ الجیلہ فاؤنڈیشن کو عطیہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فضائی آلودگی چھاتی کے بڑھتے سرطان کی وجہ قرار

میریٹ کے مشرق وسطیٰ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سندیپ والیا نے کہا کہ ہم اپنی سالانہ #پنک ٹوبر مہم کے منتظر ہیں جوکہ الجلیلہ فاؤنڈیشن چھاتی کے کینسر کے بارے میں آگاہی، علاج اور تحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مہمانوں اور رہائشیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اس مقصد کے لیے آگاہی اور قیمتی فنڈز اکھٹا کرنے میں مدد کریں جس سے بہت سی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔

الجلیلہ فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالکریم العلماء نے کہا کہ میریٹ انٹرنیشنل جیسے حامیوں کی طرف سے ہمیں بھرپور تعاون مل رہا ہے اور ہم ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں تاکہ ہمارے پیغام کو بڑھایا جا سکے اور کمیونٹی کو ہمارے مشن میں شامل ہونے کے لیے بریسٹ کینسر سے متاثرہ لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لائی جاسکے۔

Comments

- Advertisement -