تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ایتھوپیا میں قتلِ عام جاری، مزید درجنوں افراد ہلاک

ایتھوپیا میں قتلِ عام جاری، تازہ حملے میں کمسن بچوں اور خواتین سمیت کم از کم 80 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

قومی انسانی حقوق کمیشن کے مطابق قتل عام کے تازہ حملے میں 80 سے زائد افراد مارے گئے ہیں جن میں 2 سال کم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ایتھوپین ہیومن رائٹس کمیشن (ای ایچ آر سی) کے ترجمان اور سینئر مشیر ہارون ماشو نے الجزیرہ کو بتایا کہ یہ قتل عام سوڈان اور جنوبی سوڈان سے متصل بینی شنگل گومز کے علاقے میں منگل کی صبح 5 سے 7 بجے کے درمیان ہوا۔

دارالحکومت ادیس ابابا سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ ہمیں اطلاع موصول ہوئی کہ 80 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے جن کی عمریں 2 سے 45 سال تک ہیں۔

ایتھوپیا : گھروں میں سوئے ہوئے لوگوں پر حملہ، سو سے زائد افراد قتل

اس واقعے سے متعلق کسی قسم کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی اور نہ ہی حملہ آوروں کی شناخت کے بارے میں فوری معلومات دی گئی ہیں۔

ترجمان ماشو نے کہا کہ "ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ ابھی تک حکام نے حملے کے مجرموں کو گرفتار نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ صرف 23 دسمبر 2020 کو ہوئے ایک حملے میں 207 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -