تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سعودی حکومت کا بڑا اعلان

ریاض: سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مملکت کی آدھی آبادی کو کورونا ویکسین لگا چکے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد عبدالعالی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں آدھی آبادی کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک فراہم کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مملکت کی آدھی آبادی کی قوت مدافعت کورونا کے خلاف مستحکم ہوچکی ہے، سعودی عرب کی 20 فیصد آبادی نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کرلی ہیں، اسی طرح وہ افراد جنہوں نے پہلی ڈوز لی انہیں تقریباً تین ہفتوں بعد دوسری خوراک کے لیے بلایا جارہا ہے۔

Dr. Muhammad Abdel Ali, spokesman of the Ministry of Health.
سعودی محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد عبدالعالی

ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناویکسین کی پہلی خوراک کافی نہیں کیوں کہ کورونا کی خطرناک قسم ڈیلٹا تیزی سے پھیل رہی ہے، وبا سے لڑنے کے لیے دونوں ڈوز بہت ضروری ہیں۔

ڈاکٹر محمد عبدالعالی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دوسری خوراک وقت پر حاصل کریں، مملکت میں ویکسینیشن کی استعداد بڑھانے پر غور کررہے ہیں تاکہ بڑی تعداد میں لوگوں کو ویکسین لگا سکیں۔

خیال رہے کہ ایک اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب میں کوروناوائرس نے اب تک 5 لاکھ 18 ہزار 143 افراد کو اپنا نشانہ بنایا۔ ملک میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 10847 ہے جن میں سے 1408 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔

Comments

- Advertisement -