تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

اینڈرائیڈ کے ایک ارب صارفین کے لیے انتہائی تشویشناک خبر

نیویارک: امریکا کی سیکیورٹی کمپنی نے اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے صارفین کو انتہائی تشویشناک خبر سنا دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی سائبر سیکیورٹی کمپنی ’چیک پوائنٹ‘ کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ارب سے زائد اینڈرائیڈ صارفین کو ہیکرز اپنا آسان ہدف بناسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہیکرز ایک اپیلیکیشن کی مدد سے ایک ارب سے زائد صارفین کا ڈیٹا بہت آسانی کے ساتھ ہیک کرسکتے ہیں۔

سیکیورٹی ماہرین نے انکشاف کیا کہ یہ ایک ایسی ایپ ہے جسے اگر فون میں انسٹال کرلیا جائے تو کسی بھی اسمارٹ فون کو باآسانی جاسوس ڈیوائس میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈیٹا ہیکنگ: 10 کروڑ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے خوفناک خبر

ماہرین کے مطابق اسنیپ ڈریگن پر چلنے والے اینڈرائیڈ فون میں چار سو سے زائد سیکیورٹی نقائض ہیں، جن کا ہیکر باآسانی فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور وہ صارفین کا تمام ڈیٹا اپنے کنٹرول میں لے سکتے ہیں۔

تحقیقی ٹیم کے سربراہ ینیف بالماس کا کہناتھا کہ ’اگر آپ اسنیپ ڈریگن پروسیسر کا حامل اینڈرائیڈ فون چلا رہے ہیں تو آپ کی جاسوسی ہو سکتی ہے اور آپ اپنے تمام ڈیٹا سے محروم ہو سکتے ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’اگر اسنیپ ڈریگن کے حامل اینڈرائیڈ فونز میں موجود سیکیورٹی نقائص کے بارے میں ہیکرز کو علم ہوگیا تو ایک ارب سے زائد صارفین کو بہت بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: اینڈرائیڈ کی وہ 21 ایپلیکیشنز جو بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہیں

واضح رہے کہ گوگل، سام سنگ، شیاﺅمی، ایل جی اور ون پلس سمیت کئی بڑی کمپنیوں کے فلیگ شپ فونز میں اسنیپ ڈریگن چپ (chip) استعمال ہو رہی ہے جبکہ ایپل اپنے صارفین کو آئی فونز میں پروسیسرز کی سہولت مہیا کرتی ہے جس کی وجہ سے اُن کے ڈیٹا تک کوئی رسائی حاصل نہیں کرسکتا۔

Comments

- Advertisement -