تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

‏’اگست میں ہدف سے 85 ارب زائد ٹیکس جمع ہوا‘‏

چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کےپہلے2ماہ میں850ارب روپےکی ٹیکس وصولی ‏کی، ٹیکس وصولی میں41 فیصداضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق نے کہا کہ گزشتہ مالی سال4735ارب ‏روپے کا ٹیکس جمع ہوا اور 364 ارب کےٹیکس ری فنڈ دیئےگئے، اس سال اگست میں434ارب کاٹیکس جمع ہوا ہے ‏جو مقررہ ہدف سے 85ارب زائد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مالی سال کےپہلےدو ماہ میں850کاٹیکس جمع کیا اور 35ارب روپےکا ٹیکس ری فنڈ دیا گیا، ‏ٹیکس ری فنڈ کا نظام خودکار اور تیزتر کیا گیاہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ گزشتہ سال فیلڈفارمیشن،ہیڈآفس میں محنت سےٹیکس وصولی بڑھی گزشتہ سال ‏سینٹر لائزڈ منصوبہ بندی کی اور غلط اختیارات کےاستعمال پرسخت کارروائی کی گئی، ٹیکس گزاروں کےمسائل ‏کوحل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ اور انڈران وائسنگ کےخلاف سخت کارروائی کی گئی، پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ ‏کیخلاف سخت کارروائی کی جو امسال بھی جاری ہے، ساتھ ہی اصلاحات کا عمل جاری رہےگا ٹیکس بیس کوبڑھا ‏دیا گیاہے، 2008سے2018 کےدرمیان ریفنڈکوحل کیاگیا، کوشش ہےکہ ریفنڈمیں مزیدرقم جمع نہ ہو۔

Comments

- Advertisement -