The news is by your side.

Advertisement

دنیا بھر سے 2لاکھ 66 ہزار پاکستانی ملک بدر

اسلام آباد: گزشتہ 3 برس کے دوران مختلف ممالک سے 2 لاکھ 66 ہزار پاکستانی باشندوں کو ملک بدر کردیا گیا، سرفہرست سعودی عرب ہے جہاں سے 1 لاکھ 39 ہزار پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

ملکی میڈیا کے مطابق ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 3 برس کے دوران 2 لاکھ 66 ہزار پاکستانی افراد کو ملک بدر کیا گیا ان میں سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب سے نکالے گئے پاکستانی باشندوں کی ہے جو کہ 1 لاکھ 39 ہزار 49 ہے جب کہ بھارت سے بھی 27 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔

اسی طرح متحدہ عرب امارات سے 18 ہزار 476، برطانیہ سے 6 ہزار 939،امریکا سے 339 اور چین سے 133 پاکستانیوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر ملک بدر کیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق پاناما کیس کے حوالے سے مشہور ملک پاناما سے بھی سال 2016ء میں 11 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا، اسی طرح ملائشیا سے 10 ہزار505، برطانیہ سے 6ہزار 939،ترکی سے 5ہزار 121،یونان سے 4ہزار 965،جنوبی افریقا سے 1 ہزار 369، تھائی لینڈ سے 880،روس سے 532 افراد کو نکالا گیا۔

فرانس سے 444، ہانگ کانگ سے 200،جرمنی سے 449،سری لنکا سے 413،اسپین سے 242،آسٹریلیا سے 88،کینیڈا سے 195،ایران سے175 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق بیلجیئم ، یوگنڈا، یمن، لیبیا، سنگاپور، بنگلہ دیش، کینیا، آذر بائیجان ، برازیل، فلپائن، جاپان، یوکرائن، سویڈن، پولینڈ، تنزانیہ، بیلاروس، میکسیکو، زمبابوے، اسکاٹ لینڈ، نیپال، ہنگری، افغانستان، بوسنیا، پاناما، مالٹا، فن لینڈ، سوئٹزر لینڈ اور دیگر ممالک سے بھی پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تین برس میں ڈھائی لاکھ پاکستانی ڈی پورٹ

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں