پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

جیلوں میں مقررہ تعداد سے زائد قیدیوں کی موجودگی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کی متعدد جیلوں میں قیدی مقررہ تعداد سے زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی جیلوں سے متعلق ایک دستاویز سامنے آئی جس میں کہا گیا ہے کہ مختلف جلیوں میں قیدیوں کی جو تعداد مقرر کی گئی ہے اس سے کئی زیادہ قیدی موجود ہیں۔

دستاویز کے مطابق سینٹرل جیل پشاور میں 319 قیدی اضافی ہیں جبکہ یہاں 2820 قیدیوں کی گنجائش ہے، مقررہ تعداد سے زیادہ قیدی بھرنے سے ان کی تعداد 3139 ہوگئی۔

اسی طرح ڈی آئی خان جیل میں قیدیوں کی گنجائش 350 ہے لیکن جیل میں 446 قیدی موجود ہیں۔

بنوں جیل میں بھی 279 اضافی قیدیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ سینٹرل جیل مردان میں 103 اور کوہاٹ جیل میں 495 اضافی قیدی موجو ہیں۔

صوبے کی تیمرگرہ جیل میں 129، لکی مروت میں 147 اور ڈسٹرکٹ جیل سوات میں 260 اضافی قیدی رکھے گئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں