The news is by your side.

Advertisement

موٹاپےکا شکار صادق آباد کے نور الحسن کی پہلی سرجری کامیاب

لاہور: موٹاپے کا شکار صادق آباد کے نورالحسن کی پہلی سرجری کامیاب ہوگئی، ڈاکٹرز کے مطابق 6 ماہ میں مریض کا وزن 100 کلو تک کم ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر صادق آباد سے چند روز قبل لاہور کے اسپتال منتقل کیے جانے والے نور حسن کا علاج ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی جاری ہے۔

سرجن ڈاکٹر معاذ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے نورالحسن کا کامیاب آپریشن کیا جو ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا، سرجری کے بعد مریض کو انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹر معاذ نے خوشخبری سنائی کہ 6 ماہ میں نور حسن کا وزن 100 کلو گرام تک کم ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: موٹاپے کا شکار نور حسن تیزی سے روبہ صحت، ناکارہ ٹانگیں کام کرنے لگیں

واضح رہے کہ نور الحسن موٹاپے کی وجہ سے حرکت کرنے سے قاصر تھے، وہ دس سال سے بستر پر پڑے ہوئے تھے، انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی تھی۔ سوشل میڈیا پرنور حسن کی ویڈیو وائرل ہوئی تو آرمی چیف نے نوٹس لیا اور مریض کو علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اسپتال منتقل کیے جانے والے نورالحسن کی فزیو تھراپی ہوئی تھی جس کے دوران اُن کا 6 کلو گرام تک وزن کم ہوگیا تھا اور  اب اُن کی ٹانگیں ، بازوں کام کرنے لگے تھے جبکہ وہ بیٹھنے کے قابل بھی ہوگئے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں