The news is by your side.

Advertisement

کرونا: وزارت اوورسیز کا بیرون ملک پاکستانیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: کروناوائرس کے باعث اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل اور موجودہ صورتحال سے متعلق لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے وزارت اوورسیز نے اہم فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت اوورسیز نے بیرون ملک پاکستانیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری آج امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے گفتگو کریں گے۔

خصوصی سیشن میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوگی۔ زلفی بخاری حکومت کی جانب سے اقدامات پر بھی اعتماد میں لیں گے، پاکستانی کمیونٹی مسائل کے حل کے لیے اپنی تجاویز پیش کریں گے۔

وزیر اعظم نے اوورسیز پاکستانیوں سے فنڈز کی اپیل کر دی

کمیونٹی لیڈرز کے ساتھ سوال وجواب کا بھی خصوصی سیشن ہوگا۔ امریکا میں سیشن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام7 بجے ہوگا۔ خیال رہے کہ کروناوائرس کے باعث دنیا بھر میں ہزاروں پاکستانی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات حل کرنے کے لیے حکومت نے مذکورہ فیصلہ کیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں