The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم ہاؤس کا نوٹس ، اوورسیزپاکستانی خاتون حاجرہ کی زمین پر قبضے کا مقدمہ درج

اسلام آباد : وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس کے بعد مری پولیس اوورسیزپاکستانی خاتون حاجرہ کی زمین پر قبضے کا مقدمہ راجہ حنیف، بیٹے سمیت 10 افراد کیخلاف درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اوورسیزپاکستانی خاتون حاجرہ کی مری میں زمین پرقبضے کے معاملے پر وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، مری پولیس نے راجہ حنیف، بیٹے سمیت10افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا۔

یادرہے اووسیز پاکستانی خاتون کی زمین پر قبضے کا وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو زمین واگزار کرانے کی ہدایت کی تھی، جس پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے مافیا سے قبضہ ختم کروایا۔

تاہم متاثرہ خاتون حاجرہ پروین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کے جانے کے بعد دوبارہ قبضہ ہوگیا، راجہ حنیف اور اس کے ساتھیوں نے رشتے داروں پر حملہ کیا، پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

متاثرہ خاتون نے اپیل کی کہ ہم زخمی ہیں، فوری مدد کی جائے، قبضہ مافیا کیا قانون سے بالاتر ہیں، دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ کسی صورت بھی یہاں نہیں رہنے دیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں