بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

سانحہ جڑانوالہ پر امریکا میں مقیم پاکستانی بھی سوگوار

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک : امریکا میں مقیم پاکستانی مسیحی کمیونٹی نے سانحہ جڑانوالہ کی مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ جڑانوالہ پر امریکا میں مقیم پاکستانی بھی سوگوار ہے، سانحہ جڑانوالہ پر امریکا میں مقیم پاکستانی مسیحی کمیونٹی نے وائٹ ہاؤس کے باہر جمع ہوکر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔

دعائیہ تقریب میں شرکا نے حملہ کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کردیا۔

دوسری جانب لندن میں مقیم پاکستانی کرسچن کمیونٹی نے پاکستان ہائی کمیشن کےباہرمظاہرہ کیا ، مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا کر سانحہ جڑانوالہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سانحے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

یاد رہے پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کے خلاف اہل علاقہ مشتعل ہوگئے تھے اور مشتعل افراد نے چار گرجا گھروں، کئی مکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگادی تھی۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سو سے زائد افراد کو گرفتار کیااور ضلع بھر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی تھی۔

پولیس نے جڑانوالہ واقعے کے دونوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان سگے بھائی ہیں، عمیر سلیم عرف راجہ سرکاری ادارے میں درجہ چہارم کا ملازم ہے جبکہ عمر سلیمان عرف روکی نجی ادارے میں ملازم ہے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں