تازہ ترین

‘اوورسیز کو مخصوص نشستیں دی جائیں، پی ٹی آئی اسمبلی میں واپس آئے’

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کواسمبلیوں میں مخصوص نشستیں دی جائیں جب کہ پی ٹی آئی اسمبلی میں واپس آکر موثر اپوزیشن کا کردار کرے۔

لاہور منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنا قبول نہیں کرتے 30 ارب زرمبادلہ اوورسیز پاکستانی دیتےہیں سمندرپار پاکستانیوں کواسمبلیوں میں مخصوص نشستیں دی جائیں انتخابات متناسب نمائندگی کی بنیاد پر ہونے چاہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں 30روپےاضافہ حکومت کا خودکش حملہ ہے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ہرچیز کی قیمت میں اضافہ ہوگا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں اتوار کو پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافےکےخلاف احتجاج کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ الیکشن سے قبل انتخابی اصلاحات ہونی چاہئیں سب کو ملکر انتخابی اصلاحات پر زور دینا چاہیے پی ٹی آئی اسمبلی میں واپس آکر موثر اپوزیشن کا کردار کرے عدم اعتماد میں ہمارا رکن قومی اسمبلی شامل نہیں تھا عمران خان نے خط لہرا کر کہا کہ سازش ہوئی ہے ہم نےکہاتھا خط سامنے لائیں پھر ہی کوئی بات سامنے آ سکے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی عدالتوں میں انصاف صرف طاقتور افراد کو میسر ہے عام آدمی کے معمولی کیس کو ختم ہونے میں سالوں لگ جاتے ہیں اس فرسودہ نظام کو بدلنا ہوگا جماعت اسلامی ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتی ہے ملک کے تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں سپریم کورٹ پاناما لیکس اور پنڈوراپیپرز میں ملوث افراد کا احتساب کرے۔

Comments

- Advertisement -