The news is by your side.

Advertisement

‏’اوورسیز کے ووٹوں سے 30 سیٹوں کا فرق آسکتا ہے‘‏

سابق معاون خصوصی برائے سمندرپار پاکستانی و رہنما تحریک انصاف زلفی بخاری نے کہا ہے کہ اوورسیز کے ووٹ ‏کے ذریعے20،30سیٹوں کافرق آسکتا ہے پی ٹی آئی کی جب تک حکومت ہےعمران خان ہی وزیراعظم ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کی ‏ووٹنگ کا میکنزم کوئی مشکلات کام نہیں ہم کوئی نئی چیز نہیں لارہے ہرملک اوورسیزکوووٹ کاحق دیتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی دنیا بھر میں استعمال ہو رہی ہے میکنزم بنانا ہو گا ٹیکنالوجی کےذریعےہرایک ‏پاکستانی کو لنک کر سکتے ہیں ضروری نہیں ہرپاکستانی تک پہلی مرتبہ رسائی حاصل کی جاسکے تاہم 70یا 90 ‏فیصد پاکستانیوں کو ایڈریس کر لیاجائے تو بڑا قدم ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اوورسیزکی ووٹنگ پر اپوزیشن کہتی تھی کہ ہم نےحق دینا ہے اپوزیشن کو پتہ ہے اوورسیزمیں ‏زیادہ ترپی ٹی آئی کوسپورٹ کرتےہیں اپوزیشن کہتی تھی اوورسیزپاکستانیوں کوحق دیناہےلیکن دیتےنہیں تھے۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزام کا الزام ہی رہا کہیں بھی کوئی ثبوت پیش نہیں کیاگیا نیب میں بھی ‏میرے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیاگیا نیب نےرنگ روڈکیس کانوٹس لیاتھالیکن شایدانہیں کچھ نہیں ملا ‏پاکستان میں یہ ہے کہ کسی بھی کیس میں اسٹےآرڈر لے سکتےہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں