بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سیکیورٹی اور سہولیات فراہم کرے گی: علیم خان

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ: سینئروزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سیکیورٹی اور سہولیات فراہم کرے گی، تاکہ ملک کی معیشت مزید بہتر ہوسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی سعودی عرب کے وفد سے ملاقات میں کیا، مکہ مکرمہ میں ہونے والی اس ملاقات میں دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔

تحریک انصاف سعودی عرب کے وفد میں پی ٹی آئی جدہ کے صدر میاں احمد بشیر، سینئر رہنما فرخ رشید، کے علاوہ خواتین ونگ سے مریم شاہد اور شازیہ خان شامل تھے۔

ملاقات میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملک کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کچھ کرے۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ کم از کم اب سرمایہ کاروں سے پراجیکٹ شروع کرنے پر کوئی کک بیک نہیں مانگے گا بلکہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سیکیورٹی او سہولیات فراہم کرے گی۔

اوورسیزپاکستانیوں کےمسائل ترجیح بنیادوں پرحل کیےجائیں گے: گورنر پنجاب

دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کیے جائیں گے، ان سے زیادہ ملک کا کوئی ہمدرد نہیں ہوسکتا۔

خیال رہے کہ برطانوی شہر مانچسٹر میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں