The news is by your side.

Advertisement

تیزرفتاری نے باپ بیٹی سمیت تین افراد کی جان لے لی

صادق آباد : ریس لگانے والے موٹر سائیکل سوار کی تیز رفتاری کے سبب پیش آنے والے حادثے میں باپ بیٹی اور ریسر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صادق اباد کی مصروف شاہراہ پر دو موٹر سائیکل سوار ریس لگا رہے تھے کہ ان میں سے ایک سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ہولناک حادثہ پیش آیا۔


حادثے کی ویڈیو بچے نہ دیکھیں


عینی شاہدین کے مطابق سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل پر باپ اور دس سالہ بیٹی سوار تھے جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئےجب کہ ریس لگانے والا تیز رفتار موٹر سائیکل سوار بھی اس حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ریسکیو ادارے نے تینوں افراد کی میتوں کو جناح اسپتال صادق آباد منتقل کر دیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین میتوں کو وصول کرسکیں گے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک سروے کے مطابق ہر سال پاکستان میں 30 ہزار کے لگ بھگ افراد ٹریفک حادثات میں موت کا شکار ہوجاتے ہیں جو کہ ملک میں ہونے والی مجموعی سالانہ اموات کا2.69 فیصد بنتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حادثات کا شکار ہوکر جاں بحق ہونے والے افراد کی عمریں عموماً 18 سے 28 سال کے درمیان ہوتی ہیں اور حادثات کا سبب اکثر و بیشتر تیز رفتاری ثابت ہوتا ہے۔

حکومت کی جانب سے ملک بھر کی تمام شاہراہوں پر رفتار کی حد مقرر کی گئی ہے تاہم ٹریفک قوانین سے آگاہی اور اس معاملے میں سختی نہ ہونے کے سبب اس قسم کے واقعات پیش آنا معمول کی بات ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں