تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی عرب میں اوور ٹیک کرنا ممنوع قرار

ریاض : سعودی محکمہ ٹریفک نے ڈھلوان، چڑھائی، چوراہوں اور پھسلن والی سڑکوں سمیت آٹھ حالتوں میں گاڑی اوور ٹیک کرنے کو ممنوع قرار دیدیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے عوام کی سہولت کےلیے ٹوئٹر پر گاڑی کو اوور ٹیک کرنے سے متعلق بیان جاری کیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ اگر غبار یا بارش کی وجہ سے سڑک کا منظر صاف نظر نہ آرہا ہو تو اوورٹیک کرنا غیرقانونی ہے۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر سامنے سے دوسری گاڑیاں آرہی تو اور محفوظ اوور ٹیک کا موقع نہ ملے تو بھی اوورٹیک کرنا جائز نہیں ہے۔

ایسی صورت میں بھی اوورٹیک نہیں کیا جاسکتا جبکہ اگلی گاڑی نے اوورٹیک کے لیے سگنل دے دیا ہو۔ ڈھلوان، چڑھائی، چوراہوں اور پھسلن والی سڑکوں پر بھی اوورٹیک منع ہے۔

محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر صارفین کو بتایا کہ جب پیچھے والی گاڑی اوور ٹیک کا عمل شروع کرچکی ہو تو ایسی حالت میں بھی اوورٹیک کرنا مناسب نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسی حالت میں بھی اوورٹیک کی ممانعت ہے جبکہ ایک دوسرے سے مربوط لمبے نشانات سے ٹریفک کی لائنیں بنی ہوئی ہوں۔

اسی طرح چوراہوں، ریلوے لائن، پلوں اور زیبرا کراسنگ پر بھی اس کی اجازت نہیں ایسی حالت میں بھی اوورٹیک کی اجازت نہیں جبکہ آگے چلنے والی گاڑی کی رفتار آپ کی گاڑی سے زیادہ ہو۔

Comments

- Advertisement -