ایشیا کپ کھیلا جا رہا ہے جب کہ آئندہ ماہ بھارت میں کرکٹ کا میگا ایونٹ ون ڈے ورلڈ کپ شروع ہو رہا ہے اس لیے گزشتہ ہفتے کھیل کے میدان سے سب سے زیادہ خبریں کرکٹ سے متعلق ہی کھیل کے دلدادہ افراد کی توجہ کا مرکز بنیں۔
کھیل کے میدانوں سے گزشتہ ہفتے کی افغان کرکٹر کا کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرنا، ورلڈ کپ کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان، زمبابوے کے آنجہانی کرکٹر ہیتھ اسٹریک کی آخری خواہش، پاکستانی بولنگ ٹرائیکا کی مخالفین پر دہشت طاری، شاہین شاہ کی شادی کی تاریخ منظر عام پر آنے کی خبریں بھی عوامی توجہ کا مرکز رہیں۔
بھارت میں ورلڈ کپ کے جعلی ٹکٹوں کی فروخت
آئندہ ماہ بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت میں دھوکا دہی پر خود انڈین شائقین پھٹ پڑے اور بی سی سی آئی پر جعلی ٹکٹوں کی فروخت کا الزام لگا دیا ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں
افغان کرکٹر نے کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا
افغانستان کرکٹ ٹیم کرکٹ کی نوآموز ٹیم ہے جس نے چند سال قبل ہی بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا ہے لیکن اپنی کارکردگی سے دنیائے کرکٹ کی نظریں اپنی جانب مبذول کرا لی ہیں۔
گزشتہ ہفتے افغان کرکٹ ٹیم کے بیٹر مجیب الرحمان نے ون ڈے کی 50 سالہ تاریخ میں ایسا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے جو دنیا کو کوئی اور کرکٹر اب تک اپنے نام نہ کر سکا تھا تاہم یہ ریکارڈ مثبت نہیں بلکہ منفی ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں
پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ کی قیمت ناقابل یقین حد تک بلندی پر پہنچ گئی
کرکٹ کا میدان کہیں بھی ہو اگر مد مقابل پاکستان اور بھارت ہوں تو وہ جوش اور جنون سے کھیل سے زیادہ جنگ بن جاتا ہے آئندہ ماہ انڈیا میں ہونیوالے ورلڈ کپ کے پاک بھارت ٹاکرے کے لیے بھی جوش وجنون حدیں پار کر رہا ہے اور اس بڑے میچ کے ٹکٹس کی مانگ اتنی بڑھ گئی ہے کہ قیمت ناقابل یقین حد سے بھی اوپر جا چکی ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں
باسکٹ بال میں دوران میچ کھلاڑی کا گردہ ناکارہ ہوگیا
کھیلوں کی دنیا میں چھائے کرکٹ مقابلوں کے درمیان باسکٹ بال سے متعلق یہ خبر بھی قارئین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی جس میں منیلا میں کھیلے گئے باسکٹ بال ورلڈ کپ میں بدھ 30 اگست کو سربیا اور جنوبی سوڈان کے میچ میں پیش آیا سربیا کے فارورڈ بوریسا سیمانک حادثاتی طور پر حریف کھلاڑی کی کہنی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد اپنا گردہ گنوا بیٹھے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں
کیا افتخار احمد کوئی شو ہوسٹ کر نے جا رہے ہیں یا پھر؟
پاکستان کے مڈل آرڈر جارح مزاج بیٹر افتخار احمد کی ایشیا کپ کے دوران دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی جس نے شائقین کی توجہ فوری حاصل کری اور وہ یہ جاننے کے لیے بے چین رہے کہ کیا افتخار احمد کوئی شو ہوسٹ کرنے جا رہے ہیں؟
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں
آنجہانی ہیتھ اسٹریک کی آخری خواہش ان کے اہلخانہ پوری کریں گے
زمبابوے کے سابق کپتان لیجنڈ کرکٹر ہیتھ اسٹریک طویل عرصہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا رہنے کے بعد رواں ماہ کے آغاز میں چل بسے۔ آنجہانی کرکٹر کی آخری خواہش کے حوالے سے ایک خبر بھی شائقین کرکٹ میں تجسس کے ساتھ پڑھی گئی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں
وریندر سہواگ کی بی سی سی آئی سے انوکھی فرمائش
نریندر مودی کے انڈیا کا نام تبدیل کرکے بھارت رکھنے کے سیاسی اعلان کے بعد یہ معاملہ کرکٹ کے افق پر بھی چھا گیا اور اسی تناظر میں سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کی ایک ٹوئٹ نے بھی شائقین کرکٹ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں
محکمہ موسمیات کا اے سی سی کو مشورہ اور پاک بھارت میچ کیلیے ریزرو ڈے
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کی ہٹ دھرمی کے باعث پاک بھارت میچز سمیت ایونٹ کے کئی اہم میچز بارش سے متاثر ہو رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے اے سی سی کو کولمبو میں شیڈول میچز منتقل کرنے کا مشورہ دیا اور یہ خبر بھی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا گئی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں
پاکستانی پیسرز کا ٹرائیکا مخالف ٹیموں کے لیے دہشت کی علامت بن گیا
ایشیا کپ میں پاکستان کی پیس بیٹری کا ٹرائیکا مخالف ٹیموں کے لیے دہشت بنا ہوا ہے۔ پھر چاہے بھارت ہو، بنگلہ دیش یا افغانستان کوئی بھی ٹیم پورے اوورز نہ کھیل سکی۔ پاکستانی بولرز کا سر چڑھتا جادو مزید کیا گل کھلا سکتا ہے اس حوالے سے خبر بھی شائقین کرکٹ کے لیے اہمیت کی حامل رہی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں
شاہین شاہ کب اپنی دلہنیا گھر لے جائیں گے، تاریخ آگئی
قومی اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ رواں سال فروری میں سابق کپتان انشا آفریدی سے نکاح کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے پرستار ان کی شادی کے منتظر ہیں۔ گزشتہ ہفتے شاہین شاہ کی شادی کی تاریخ سامنے آنے کی خبر نے بھی ان کے چاہنے والوں کی توجہ سمیٹی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں
پاک بھارت میچ کے لیے ریزرو ڈے رکھ دیا گیا
ایشیا کپ میں پہلا پاک بھارت ٹاکرا بارش کی نظر ہوا تو پی سی بی نے اے سی سی کو میچز پاکستان منتقل کرنے کا مشورہ دیا ایشین کرکٹ کونسل نے یہ مشورہ تو نہ مانا لیکن پاک بھارت مقابلے کی اہمیت کے پیش نظر اس بڑے مقابلے کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے ریزرو ڈے رکھ دیا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں
اس کے علاوہ تربوز خود بخود پھٹنے لگے، خاتون کی ایپل اسٹور سے آئی فون چُرانے کی دلچسپ ویڈیو، دلہا کے شادی سے فرار ہونے پر دلہن کی ہونے والے سسر سے شادی جیسی دلچسپ خبروں نے بھی قارئین اور ناظرین کی توجہ سمیٹی۔