تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

شہری نے ناقابل یقین حد تک وزن کم کیسے کیا؟ خود بتا دیا

واشنگٹن: امریکی شہری نے تقریباً 127 کلوگرام وزن کم کرکے دنیا کو حیران کردیا، لیکن ایسا کیسے ممکن ہوا یقیناً یہ جاننے کے لیے آپ بے تاب ہورہے ہوں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیلٹن نامی 27 سالہ شخص کا وزن تقریباً 515 پاؤنڈ(233 کلوگرام) تھا لیکن اس نے حیران کن حد تک 280 پاؤنڈ(127 کلوگرام) وزن کم کرکے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

رپورٹ کے مطابق موٹاپے کے باعث ڈیلٹن کو چلنے میں ہمیشہ مشکلات کا سامنا رہا، اس وجہ سے وہ مجبوراً آن لائن ٹیکسی میں سفر کرتا تھا جس کے اسے روزانہ تقریباً 100 ڈالر خرچ کرنے پڑتے تھے۔ شہری کو سوتے ہوئے بھی مسلسل دشواریاں پیش رہیں اور بلآخر اس نے بڑے مسئلے سے چھٹکارا حاصل کرلیا۔

The audio visual technician from Pensacola decided to shed his weight after spending $100 on Ubers a day

امریکی شخص نے سرجری کے ذریعے اپنا وزن کم کروایا۔ ڈاکٹروں نے ‘ورٹیکل سلیو’ آپریشن کرکے ڈیلٹن کے جسم سے چربی کے اضافے حصے کاٹ کر الگ کیے اور پیٹ کا بھاری وزن بھی کم کیا۔

He has since dropped to 235lbs and has an intake of around 1,500 calories per day

Dalton suffered from sleep apnea, meaning he stopped breathing throughout the night and would wake up gasping for air

Before his weight loss, Dalton's diet consisted of fast food, eating multiple muffins, burgers, tacos and burritos a day

27 سالہ شخص کا وزن اس وقت 235 پاؤنڈ(106 کلوگرام) ہے اور اب وہ مسلسل اپنی ڈائٹ کا خیال بھی رکھتا ہے۔ ڈیلٹن نے روزانہ ڈیڑھ ہزار کیلوریز لینے کا معمول بنا لیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں اس کا کہنا تھا کہ وہ فاسٹ فوڈ کھانے کا بہت عادی تھا، میرا وزن بچپن سے بڑھ رہا تھا، اسکول میں مذاق بھی اڑایا گیا جبکہ ڈاکٹروں نے ابتدائی دنوں میں سنگین بیماروں سے بھی خبردار کیا، لیکن اب کامیاب سرجری کے بعد میری زندگی معمول کے مطابق گزر رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -