ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

سردیوں کی آمد : وزیر توانائی اویس لغاری کا عوام کو مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرتوانائی اویس لغاری نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ سردیوں میں گیس کی جگہ بجلی استعمال کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی اویس لغاری نے تقریب ے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی سستی ہونے سے گھریلو اور صنعتی صارفین کو فائدہ ہوگا، بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ این ٹی ڈی سی کی وجہ سے ترسیلی نظام درست نہیں تھا۔ این ٹی ڈی سی کو تین کمپنیوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی جانب اشارہ دیتے ہوئےعوام کو مشورہ دیا کہ سردیوں میں گیس کی جگہ بجلی استعمال کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے نئے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، بجلی کی خرید و فروخت کا باضابطہ لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

وزیر توانائی نے بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز کہا تھا کہ حکومت نے سردیوں کے 3 ماہ بجلی کے نرخ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دسمبر، جنوری اور فروری میں بجلی کے نرخ میں خاطرخواہ کمی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں