پیر, جون 8, 2026
اشتہار

وزیر توانائی اویس لغاری کا ملک بھر میں لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر توانائی اویس لغاری نے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال میں لوڈشیڈنگ کو فیڈرز سے ٹرانسفارمر کی سطح پر لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، ملک میں موجود 14 ہزار فیڈرز میں سے 11 ہزار 500 فیڈرز پر اس وقت صفر لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، جبکہ صرف 3 ہزار فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ حکومت آئندہ ایک سال میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو فیڈرز کی سطح سے ٹرانسفارمر کی سطح تک حل کرنے کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوری والے فیڈرز پر بجلی بندش کی پالیسی میں تبدیلی کی جا رہی ہے اور اب فیڈر کے بجائے نادہندہ علاقوں میں ٹرانسفارمر کی سطح پر بجلی بند کی جائے گی تاکہ نظام کو زیادہ مؤثر بنایا جا سکے۔

اویس لغاری نے مزید بتایا کہ آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدوں کے بعد 3400 ارب روپے کے معاملات بہتر کیے گئے ہیں جبکہ قابلِ تجدید توانائی ذرائع کی حوصلہ شکنی نہیں کی جا رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت ہزاروں میگاواٹ سولر انرجی نصب ہو چکی ہے اور حکومت کی پالیسی کے باعث ہی سولر انرجی کا فروغ ممکن ہوا ہے، سولر کا فروغ اچھاقدم ہے، پالیسی میں عوام دشمن شق کی نشاندہی کی جائے،

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں