تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے لاپتہ بیٹے کاسراغ نہ مل سکا

کراچی : چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے لاپتہ بیٹے کاسراغ نہ مل سکا ، اعلیٰ حکام کی ہدایت پر اویس علی شاہ کا سراغ لگانے کی سر توڑ کوشش کی جا رہی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے اویس شاہ کے مبینہ اغوا کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی، جس میں بتایا جارہا ہے کہ گاڑی کی آخری لوکیشن تھانہ شارع فیصل کی حدود میں آئی ہے۔

ترجمان پولیس کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نو بج کر تیس منٹ پر اویس شاہ کے لاپتا ہونے کی اطلاع ملی ، ان کی گاڑی اے زیڈ ٹی فائیو تھری فائیو کراچی کے معروف شاپنگ سینٹر کے باہر کھڑی ملی ، جس کے دروازے لاک تھے ،گاڑی کا فرانزک ٹیسٹ کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں، جن کے مطابق 4 افراد اویس شاہ کو اسلحے کے زور پر گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔

پو لیس ترجمان کے مطابق اویس شاہ کومبینہ طور پر اغوا کیا گیا ہے، اس کیس کی اعلیٰ سطح پر تفتیش کی جاری ہے، جس پر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے اندرون اور بیر ون شہر جانے والی تمام گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے جبکہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کو خصوصی ٹاسک بھی دے دیدیا گیا، جس نے حساس اداروں کے تعاون سے کام شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو فون کرکے اویس شاہ کی بازیابی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نےشہربھر کی ناکہ بندی کاحکم دیتے ہوئے ایس ایس یو کو خصوصی ٹاسک دیدیا۔

اےآروائی نیوزنے اویس شاہ کی شاپنگ کرتے ہوئے اور مسلح افراد کی کار کی فوٹیج حاصل کرلی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اویس شاہ کو ایک سفید رنگ کی کار میں لے جایا جارہا ہے ، جس پر ایس پی 0586 کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔

گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے بھی چیف جسٹس سجاد حسین شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان کے بیٹے کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا، گورنرسندھ نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو بھی ٹیلی فون کرکے اویس شاہ کی بازیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

Comments

- Advertisement -