پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

اویس شاہ کے اغواء کا مقدمہ درج، اطلاع دینے پر ایک کروڑ انعام کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اویس شاہ کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ ڈی جی رینجرز نے جسٹس سجاد علی شاہ کو بیٹے کی جلد بازیابی کی یقین دہانی کرادی۔

حکومت سندھ نے اغوا کاروں کی اطلاع دینے پر ایک کروڑ روپے کا انعام رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس شاہ کے اغواء کا مقدمہ پولیس نے دو روز بعد نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا۔

اویس شاہ دو روز سے اغواء کاروں کے چنگل میں ہٰیں۔ اغواء کار انہیں کہاں لے گئے،اس بات کا اب تک کوئی سُراغ نہیں لگایا جا سکا، پولیس نے اویس شاہ کے اغو کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

اس کے علاوہ سینٹرل جیل کراچی کےبیرک نمبرسترہ،اٹھارہ اور بیس میں قید دہشت گردوں سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے گزشتہ روز پورے سندھ میں چھاپہ مار کارروائیاں تیز کردیں ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دادو میں بھی کئی گھروں پر چھاپہ مارا گیا۔ جامشورو میں بھی کارروائیاں کی گئیں حکومت سندھ نے اغواء کاروں کی اطلاع دینے والے کو ایک کروڑ کی انعامی رقم دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

سندھ رینجرز بھی اویس شاہ کی بازیابی کیلیے کوششیں کر رہی ہے۔ ڈی جی رینجرز نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بیٹے کی جلد بازیابی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں