تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

’میں جب کمرے میں گئی تو پراسرار آوازیں آرہیں تھیں، جب دیکھا تو سامنے۔۔۔‘ خاتون نے کیا دیکھا؟

اگر آپ کو اپنے گھر یا ہوٹل کے باورچی خانے سے پراسرار آوازیں آرہیں ہوں تو کیا حالت ہوگی؟ یقیناً  تجسس بڑھے گا اور آپ بہت زیادہ خوف کا شکار بھی ہوجائیں گے۔

اسی طرح کا واقعہ انگلینڈ کے شہر یارک کے ہوٹل کے کمرے میں رہائش اختیار کرنے والی خاتون کے ساتھ پیش آیا۔

یو پی آئی کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے شہر یارک میں قائم الحمبارا کورٹ ہوٹل کا ایک کمرہ خاتون نے رہائش کے لیے لیا، وہ جب اپنے کمرے میں گئے اور انہیں باروچی خانے سے کچھ عجیب و غریب آوازیں سنائی دیں۔

خاتون نے بتایا کہ جب انہوں نے یہ پراسرار آوازیں سنیں تو کمرے میں سہم کر بیٹھ گئیں اور فوری طور پر ہوٹل انتظامیہ کو اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں نے ان آوازوں کا تعاقب کیا تو یہ باروچی خانے سے آرہی تھیں، تھوڑی ہمت کر کے جب کچن میں گئی تو اندر کی دیوار میں نصب پنکھے (ایگزاز فین) میں کوئی چیز پھنسی ہوئی تھی جو باہر نکلنے کی کوشش کررہی تھی۔

خاتون کے مطابق جب میں نے غور کیا تو اندر الوّ پھنسا ہوا تھا جو باہر نکلنے کی کوشش تو کررہا تھا مگر اُس سے نکلا نہیں جارہا تھا کیونکہ اُس کے پر پنکھڑیوں میں بری طرح سے پھنس چکے تھے۔

ہوٹل انتظامیہ نے جب یہ صورت حال دیکھی تو انہوں نے جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے اداروں کو اطلاع دی جس کے بعد رضاکار وہاں پہنچے اور انہوں نے پنکھے کی جالیاں کھول کر اندر پھنسے الوّ کو باہر نکالا۔

خاتون رضاکار ہونیس ہیٹر نے بتایا کہ یہ الوّ کا بچہ تھا جو جالیوں پر آکر بیٹھا تو گریز کی چکناہٹ کی وجہ سے پھسل کر پنکھے میں گر گیا تھا، خوش قسمتی سے وہ زیادہ زخمی نہیں ہوا مگر جسم اور پروں پر گریز لگ گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے الوّ کو ریسکیو کرنے کے بعد آزاد کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -