پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

اپنا گھر بنانے کی خواہش، صوبائی حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

ایسے محنت کش افراد جو اپنا گھر بنانے کے خواہشمند ہیں لیکن اس کی استطاعت نہیں رکھتے، انھیں پنجاب حکومت نے بڑی خوشخبری سنائی ہے۔

پنجاب حکومت محنت کشوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے فلیٹس دینے جارہی ہے، محکمہ محنت و انسانی وسائل پنجاب کی جانب سے فیس بک پر شیئر کی گئی پوسٹ میں محنت کشوں کو قرعہ اندازی کی تاریخ سے آگاہ کیا گیا ہے۔

محکمہ محنت و انسانی وسائل پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ میں اطلاع دی گئی کہ ورکرز ویلفیئر کمپلیکس سندر انڈسٹریل اسٹیٹ قصور فیز-I کے فلیٹس کی قرعہ اندازی پرسوں ہوگی۔

یہ قرعہ اندازی شفاف طریقہ کار کو اپناتے ہوئے کمپیوٹرائزڈ بنیادوں پر کی جائے گی، قرعہ اندازی مریم نواز کی موجودگی میں جمعہ 28 نومبر 2025 کو وزیراعلیٰ آفس پنجاب منعقد کی جائے گی۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حکومت نے عوام کےلیے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی رجسٹریشن کو مزید آسان بنا دیا ہے۔

پروگرام کے لیے رجسٹریشن کے خواہشمند شہری اب گھر بیٹھے آرام سے آن لائن درخواست جمع کرواسکتے ہیں، ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے پہلے ہی قابل ذکر نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

قلیل مدت میں مجموعی طور پر 30,600 مکانات مکمل کیے گئے ہیں جبکہ 1,05,700 خاندانوں نے اپنے گھر بنانے کے لیے قرضے حاصل کیے ہیں۔

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے حوالے سے عوام کےلیے بڑی خوشخبری

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں