تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کرونا لاک ڈاؤن، 2 ماہ بعد مالک اور گدھے کی جذباتی ملاقات، ویڈیو وائرل

میڈریڈ: فرانسیسی شہری کی لاک ڈاؤن کی وجہ سے دو ماہ بعد اپنے گدھے سے ملاقات ہوئی جس کے دوران وہ جذباتی ہوگئے۔

کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور عوام کو اس مہلک وائرس سے بچانے کے لیے دو سو سے زائد ممالک نے گزشتہ ڈھائی ماہ سے سخت لاک ڈاؤن کیا تھا تاہم مئی کے آغاز پر جب وبا کی شدت کم ہوئی تو کئی ممالک نے لاک ڈاؤن میں نرمی کردی۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے والے ممالک میں یورپی ملک اسپین بھی شامل ہے، جہاں پر 21 مئی کی شام تک کرونا سے 2 لاکھ 32 ہزار کیسز  رپورٹ ہوئے جبکہ 27 ہزار 888 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسپین کی حکومت نے مئی میں وبا کی شدت کم ہونے کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا سلسلہ شروع کردیا تھا البتہ شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔

اسپین میں ڈھائی ماہ قبل ہونے والے اچانک لاک ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں لوگ ایک ہی مقام پر پھنس گئے تھے جبکہ سیکڑوں گھروں سے دور رہنے پر بھی مجبور تھے۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد جب مذکورہ افراد اپنے گھروں کو واپس پہنچے تو وہ اپنے اہل خانہ کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے ان ہی میں جنوبی اسپین سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ شہری بھی تھے جو دو ماہ بعد گھر لوٹے تو اپنے گدھے سے ملاقات کے دوران جذباتی ہوگئے۔

اسماعیل فرنانڈز ملک میں اچانک لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کے بعد گھر سے دور پھنس گئے تھے اور وہ تقریبا 10 ہفتوں تک گھر سے دور رہے ہیں اور اس دوران انہیں قرنطینہ میں بھی اپنے گدھے کی فکر تھی۔

اسپینش ریڈیو اسٹیشن  کی رپورٹ کے مطابق جنوبی اسپین کے علاقے اندالوسیا کے 38 سالہ اسماعیل فرنانڈز جب 2 ماہ کے طویل عرصے بعد گھر لوٹے تو اپنے گدھے سے گلے مل کر زاروقطار رو پڑے۔

رپورٹ کے مطابق اسماعیل فرنانڈز نے بتایا کہ جب وہ گھر پہنچے تو انہوں نے گدھے کو آوازیں دینا شروع کیں کیونکہ وہ دوری کی وجہ سے اپنے گدھے کو پہچان نہیں سکے تھے البتہ گدھا اُن کی آواز سُن کر فوراً دوڑا چلا آیا۔

اسماعیل فرنانڈز نے اپنے فیس بک پر گدھے سے جذباتی انداز میں ملاقات کی ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو میں انہیں جذباتی انداز سے اپنے گدھے کو بلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں گدھے کے مالک کو اپنے گدھے سے جذباتی انداز میں گلے ملتے ہوئے اور ان سے شکوے کرتے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔ اسماعیل فرنانڈز نے اپنے گدھے کے ساتھ سیلفی کو بھی فیس بک پر شیئر کیا اور اس سے محبت کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -