بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

مکہ ٹیرس کے مالک کے خلاف کرمنل کیس دائر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سیشن کورٹ میں مکہ ٹیرس کے مالک محمد وسیم کے خلاف کرمنل کیس دائر کردیا گیا،جرم ثابت ہونے پر بلڈر کو3 سال سزا اور بھاری جرمانہ ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی سیشن عدالت جنوبی میں مکہ ٹیرس کے مالک محمد وسیم کیخلاف کرمنل کیس دائر کردیا گیا ، پراسیکیوشن کا کہنا ہے مکہ ٹیرس کے مالک نے ایس بی سی اے کے سیکشن سکس کی خلاف ورزی کی ہے، جرم ثابت ہونےپربلڈرکو3 سال سزا،بھاری جرمانہ ہوسکتاہے۔

مکہ ٹیرس کے مالک کےخلاف کارروائی سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر کی گئی ہے، قانونی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی سےمتعلق سندھ ہائیکورٹ کوآگاہ کر دیں گے۔

- Advertisement -

یاد رہے گذشتہ ہفتے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر مکہ ٹیرس کا غیر قانونی حصہ توڑنے کا کام شروع کیا تو عمارت کےمکین سراپا احتجاج بن گئے اور نعرے بازی شروع کردی، مزاحمت کے باعث ایس بی سی اے کی ٹیم نے کام روک دیا تھا۔

خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایس بی سی اے کی کارکردگی صفر ہے، فیصلے دیئے جاتے ہیں لیکن عمل نہیں ہو رہا۔

جسٹس راجپوت نے ڈی جی ایس سی بی اے سے پوچھا کہ یہ عمارتیں کیسے بن رہی ہیں؟ عمارتیں بنتی ہیں تو افسران سو رہے ہوتے ہیں۔ بتائیں ذمہ دار افسران کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟

سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹاور کے چار منزلہ حصے کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ جو بھی غیر قانونی ہے اسے گرا کر ایک ماہ میں رپورٹ پیش کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں