تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

ایک کروڑ‌ روپے مالیت کا بکرا، خریدار نے 51 لاکھ لگائے مگر مالک راضی نہ ہوا

بھارتی ریاست مہارشٹرا کے ضلع بلڈھانہ کا ٹائیگر نامی بکرے کا ان دنوں ملک بھر میں چرچا ہورہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہارشٹرا کے ضلع بڈھانہ کے ایک گھر میں پلنے والے بکرے ’ٹائیگر‘ کو لوگ دور دور سے دیکھنے آرہے ہیں، جس کی وجہ اس کی جسامت، وزن اور قیمت ہے۔

ٹائیگر کو جب اس کا مالک سمادھن چوہان بازار فروخت کرنے کے لیے لے کر گیا تو وہاں موجود ایک خریدار نے 36 لاکھ روپے دینے کی پیش کش کی، کم از کم قیمت پانچ لاکھ روپے لگائی گئی۔

تصویر بشکریہ نیوز 18

مالک نے اس بکرے کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی اور بتایا کہ ایک خریدار تو 51 لاکھ روپے تک دینے کو تیار ہے۔

مزید پڑھیں: شیر دل بکرا لوگوں کی توجہ کا مرکز (ویڈیو)

یہ بھی پڑھیں: 19 سالہ طالبہ کیٹل فارم کی مالک

رپورٹ کے مطابق ٹائیگر کو اُس کی جسامت اور وزن کی وجہ سے دو لوگ سنبھالتے ہیں، یہ بکرا چاق و چوبند اور صحت مند ہے۔

تصویر بشکریہ نیوز 18

اتنی زیادہ قیمت کی دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ اس کے جسم پر پیدائشی طور پر ’اللہ‘ نام کا ڈیزائن بنا ہوا ہے، یہ بات جب خریداروں کو معلوم ہوئی تو سب نے ہی اسے حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ایک خریدار ندیم شیخ نے بتایا کہ وہ اللہ کی راہ میں اس بکرے کو قربان کرنے کا خواہش مند ہے۔

Comments

- Advertisement -