آکسفورڈ (25 نومبر 2025): دنیا میں تعلیم کے لیے مشہور شہر آکسفورڈ میں ایک کھیت میں کچرے کا پہاڑ کھڑا کر دیا گیا ہے۔
ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو ایک ایسے شہر کی ہے جسے دنیا بھر میں معیاری تعلیم کے لیے جانا جاتا ہے، یعنی آکسفورڈ جہاں ایک کھیت میں کچرے کے پہاڑ کی صورت میں ماحولیاتی تباہی صاف نظر میں آ رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچرے کا ڈھیر کس طرح ایک ہول ناک صورت اختیار کر چکا ہے، یہ ڈھیر 150 میٹر (490 فٹ) لمبا اور 6 میٹر (20 فٹ) اونچا ہے، یہ ڈھیر دریائے چیرویل (Cherwell) اور A34 کے درمیان سر سبز درختوں کے ساتھ واقع ہے۔
برطانوی شہریت کے خواہشمند افراد کیلیے بڑی خبر
مقامی سیاسی اور سماجی طبقے نے اس مسئلے کو کونسل میں اٹھایا ہے، اور کہا ہے کہ یہ ماحولیاتی تباہی کا ایک خطرہ ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ چیرویل ڈسٹرکٹ کونسل نے اندازہ لگایا ہے کہ کچرے کا پہاڑ کو ہٹانے کی لاگت اس کے پورے سالانہ بجٹ سے زیادہ ہوگی۔
ممبر پارلیمنٹ ملر نے کہا کہ یہ فضلے کی لائسنس یافتہ جگہ نہیں ہے اور اسے اس طرح یہاں جمع کیا جانے کا عمل غیر قانونی اور مجرمانہ ہے۔
مقامی کونسل نے اس حیران کن واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
مرزا آفتاب بیگ
صحافت سے 1994ء سے منسلک ہیں 2016ء میں اے آر وائی نیوز کو بحثیت رپورٹر جوائن کیا
پاکستان میں اکنامکس اور برطانیہ میں ریڈیوگرافی میں گریجویشن کی
صحافت کے ساتھ ساتھ آکسفورڈ ہسپتال میں ایم آر آئی ریڈیوگرافر کی حیثیت سے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں


