بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

آکسفورڈ یونین کے سالانہ انتخابات میں دھاندلی، نو منتخب صدر نااہل قرار

اشتہار

حیرت انگیز

آکسفورڈ(7 مئی 2026): آکسفورڈ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سالانہ انتخابات میں دھاندلی کے سنگین الزامات ثابت ہونے پر نو منتخب صدر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سالانہ انتخابات میں دھاندلی کے سنگین الزامات ثابت ہونے پر نو منتخب صدر کیتھرین سو کو عہدے سے ہٹا کر ان پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انتخابی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ٹربیونل نے صدارت کا تختہ الٹتے ہوئے نئے انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

آکسفورڈ یونین کے ٹربیونل نے اپنی تحقیقات میں انکشاف کیا ہے کہ انتخابات کے دوران ووٹرز کی نقالی اور جعلی ووٹ ڈالنے کی باقاعدہ اسکیم تیار کی گئی تھی۔ ٹربیونل کے مطابق دھوکہ دہی اور جعلی ووٹس کی حکمت عملی کے ناقابل تردید ثبوت ملے ہیں، جس کے بعد کیتھرین سو کو صدارت کے لیے نااہل قرار دیا گیا۔

اس انتخابی اسکینڈل اور ٹربیونل کے فیصلے کے بعد آکسفورڈ یونین کی قیادت میں تنازع شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے آکسفورڈ یونین کی ساخت اور ساکھ کو سخت نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

ٹربیونل نے واضح کیا ہے کہ جمہوری عمل کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، اسی لیے سابقہ نتائج کالعدم قرار دے کر نئے سرے سے انتخابی عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

+ posts

مرزا آفتاب بیگ
صحافت سے 1994ء سے منسلک ہیں 2016ء میں اے آر وائی نیوز کو بحثیت رپورٹر جوائن کیا
پاکستان میں اکنامکس اور برطانیہ میں ریڈیوگرافی میں گریجویشن کی
صحافت کے ساتھ ساتھ آکسفورڈ ہسپتال میں ایم آر آئی ریڈیوگرافر کی حیثیت سے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں

اہم ترین

مرزا آفتاب بیگ
مرزا آفتاب بیگ
مرزا آفتاب بیگ صحافت سے 1994ء سے منسلک ہیں 2016ء میں اے آر وائی نیوز کو بحثیت رپورٹر جوائن کیا پاکستان میں اکنامکس اور برطانیہ میں ریڈیوگرافی میں گریجویشن کی صحافت کے ساتھ ساتھ آکسفورڈ ہسپتال میں ایم آر آئی ریڈیوگرافر کی حیثیت سے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں