بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

فلسطینی طالبہ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کی صدر منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

آکسفورڈ (04 دسمبر 2025): آکسفورڈ یونیورسٹی میں ایک فلسطینی نژاد طالبہ أروى حنين الريس نے میدان مار لیا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے سال 2026 کے الیکشن میں أروى نے پہلی عرب خاتون صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے، أروى حنین الریس سیاسیات، معاشیات اور نفسیات کی طالبہ ہیں۔

أروى نے جیت کے بعد پیغام میں کہا کہ وہ طلبہ کے اعتماد کے لیے ان کی شکر گزار ہیں۔ خیال رہے کہ آکسفورڈ یونین دنیا کی سب سے باوقار طلبہ تنظیموں میں سے ایک ہے، اور اس نے تاریخی طور پر پہلی مرتبہ ایک فلسطینی خاتون کو صدر منتخب کیا ہے۔

أروى حنين الريس
أروى حنين الريس

أروى فلسطینی آزادی کی سرگرم ایکٹویسٹ ہیں، وہ ہفتے کے روز 757 پہلی ترجیحی ووٹ حاصل کرنے کے بعد صدر منتخب ہوئیں، جو رنر اَپ کے مقابلے میں 150 ووٹ زیادہ تھے، ووٹنگ میں مجموعی شرکت 1,528 رہی جو گزشتہ ٹرم کے انتخاب کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ تھی۔

امریکی یونیورسٹی پر حملے کی منصوبہ بندی، پاکستانی نژاد نوجوان گرفتار ، اسلحے کا ذخیرہ برآمد

سینٹ ایڈمنڈز ہال کالج سے تعلق رکھنے والی فلسطینی طالبہ نے کہا ’’میں اُن تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنھوں نے اپنے اختلافات ایک طرف رکھے اور اس یونین کے اُس مشترکہ وژن کے لیے اکٹھے ہوئے جسے ہم سب دل سے چاہتے ہیں۔ میں ٹرینیٹی ٹرم 2026 میں اس سوسائٹی کے اراکین کی خدمت کرنے کے لیے تیار ہوں۔‘‘

+ posts

مرزا آفتاب بیگ
صحافت سے 1994ء سے منسلک ہیں 2016ء میں اے آر وائی نیوز کو بحثیت رپورٹر جوائن کیا
پاکستان میں اکنامکس اور برطانیہ میں ریڈیوگرافی میں گریجویشن کی
صحافت کے ساتھ ساتھ آکسفورڈ ہسپتال میں ایم آر آئی ریڈیوگرافر کی حیثیت سے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں

اہم ترین

مرزا آفتاب بیگ
مرزا آفتاب بیگ
مرزا آفتاب بیگ صحافت سے 1994ء سے منسلک ہیں 2016ء میں اے آر وائی نیوز کو بحثیت رپورٹر جوائن کیا پاکستان میں اکنامکس اور برطانیہ میں ریڈیوگرافی میں گریجویشن کی صحافت کے ساتھ ساتھ آکسفورڈ ہسپتال میں ایم آر آئی ریڈیوگرافر کی حیثیت سے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں