The news is by your side.

Advertisement

پولیس افسر پر کھانسنے والے شخص کو جیل ہو گئی

آکسفورڈ: برطانیہ میں خاتون پر تشدد کرنے اور پولیس افسر کے منہ پر جان بوجھ کر کھانسنے والے ملزم کو جیل ہو گئی۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکس ووڈ نامی شخص کے عمل کو گھناؤنا قرار دے کر اسے 24 مارچ کو چارج کیا گیا اور پھر 22 ہفتے قید کی سزا سنا دی گئی۔

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بریج اینڈ کے علاقے میں ایک شخص 37 سالہ خاتون پر تشدد کررہا ہے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

گرفتاری کے دوران ملزم نے جان بوجھ کر پولیس افسر کے چہرے پر کھانسا اور کہا کہ ماسک بھی کسی چیز سے نہیں بچا سکتا۔

ملزم کو آکسفورڈ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ اس نے جان بوجھ کر پولیس افسر کے منہ پر کھانسی کی تھی۔

عدالت نے اعتراف جرم کے بعد تین الزامات میں ملزم الیکس ووڈ کو قید کی سزا سنائی جو مجموعی طور پر 22 ہفتے بنتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے جان بوجھ کر ایسا عمل کیا جس سے اندازہ ہوا کہ وہ اس طریقے سے پولیس افسر کو دھمکانے کی کوشش کر رہا تھا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں