The news is by your side.

Advertisement

انتظامی غفلت، بھارت میں آکسیجن کے ضیاع کا ایک اور واقعہ، ویڈیو دیکھیں

جے پور: بھارتی ریاست راجستھان میں مال گاڑی کے ذریعے اسپتالوں کو منتقل کیے جانے والے آکسیجن ٹینکر  سے گیس لیک ہونے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

بھارت میں گزشتہ کئی روز سے کرونا کی دوسری لہر ہلاکت خیزی جاری ہے، یہ لہر اس قدر مہلک اور خطرناک ہے کہ یومیہ بنیادوں پر نئے کیسز کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ روزانہ تین ہزار کے قریب مریضوں کا انتقال ہورہا ہے۔

نئے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے دوران اسپتالوں سے آکسیجن اور ادویات کی کمی کی شکایتیں بھی موصول ہورہی ہیں۔ حکومت نے آکسیجن کی قلت کو پورا کرنے کے لیے زندگی بچانے والی گیس برآمد کرنا شروع کردی ہے۔

حکومت ریاستوں کو ضرورت کے مطابق گیس کی تقسیم کررہی ہے، اس کے لیے گرین کوری ڈور اور آکسیجن ایکسپریس کے نام سے خصوصی ٹرینیں بھی چلائی گئیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز راجستھان کے ضلع پِلی کے مارواڑ جنکشن ریلوے اسٹیشن پر آکسیجن سپلائی کے دوران ریلوے انتظامیہ کی غفلت سامنے آئی۔

اسٹیشن سے گزرنے والی ٹرین میں آکسیجن ٹینکر سے آکسیجن لیک ہوتے ہوئے دیکھا گیا، تیز رفتاری کے باعث ٹرین اسٹیشن سے تو گزرگئی مگر وہاں موجود شہری نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کی جس کے بعد ریلوے حکام نے معاملے کا نوٹس لیا۔

اطلاعات کے مطابق آکسیجن ٹینکر احمد آباد کی طرف جارہا تھا کہ اسی دوران مارواڑ جنکشن سے گزرتے ہوئے اسٹیشن پر کھڑے مسافروں نے ٹینکر سے آکسیجن کے رساؤ کی ویڈیو بنائی۔

اس ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہی متعلقہ عہدیداروں کی غفلت واضح طور پر نظر آرہی ہے جبکہ پورے بھارت میں لوگ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مر رہے ہیں اور انتظامیہ اب بھی لاپروائی کا مظاہرہ کررہا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں