تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بھارت میں آکسیجن کی قلت: بیٹیوں نے منہ سے آکسیجن دیکر ممتا کا قرض اتار دیا

نئی دہلی : آکسیجن کی قلت کے باعث اسپتال میں زیر علاج ماں کو بیٹیوں نے منہ سے آکسیجن فراہم کرکے ممتا کا قرض ادا کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے اسپتالوں میں کرونا مریضوں کی بھرمار کے باعث آکسیجن کی قلت پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو بھی آکسیجن کی فراہمی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔

آکسیجن کی قلت کے باعث مریضوں کے تڑپنے کی ویڈیو ریاست اتر پردیش کے ایک اسپتال سے وائرل ہوئی، جس میں زیر علاج خاتون کو آکسیجن کےلیے تڑپتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ماں کا تڑپنا بیٹیوں سے دیکھا نا گیا تو تینوں بیٹیوں نے باری باری ماں کو منہ سے آکسیجن (سی پی آر) فراہم کی تاکہ ماں کی جان بچائی جاسکے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت اب خطرے سے باہر ہے لیکن اسپتال انتظامیہ نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مریضہ کو کسی اور جگہ منتقل کردیا تاکہ میڈیا نمائندوں سے ملنے سے روکا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -