تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ذاتی عداوت کا نشانہ بنایا گیا، پاکستانی عدلیہ سے انصاف امید ہے، پرویز مشرف

دبئی: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کو بیان دینے کی پیش کش کی مگر اُسے مسترد کیا گیا، مجھے چند لوگوں کی وجہ سے ذاتی عداوت کا نشانہ بنایا گیا تاہم پاکستانی عدلیہ سے انصاف کی امید رکھتا ہوں۔

خصوصی عدالت کے فیصلے کے بعد پرویز مشرف نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ایسےفیصلےکی پہلےکوئی مثال نہیں ملتی جو خصوصی عدالت کی جانب سے جاری کیا گیا کیونکہ ملزم اور اُس کے وکیل کو دفاع کی اجازت ہی نہیں دی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے تحقیقاتی کمیٹی کوبیان دینے اور اسپیشل کمیشن کو بیان ریکارڈ کرانےکی پیشکش کوبھی مستردکیاگیا، میں نےخصوصی عدالت کافیصلہ ٹی وی پرسنا، کیس میں قانون کی بالادستی کا خیال نہیں رکھا گیا۔

مزید پڑھیں: دبئی، پرویز مشرف سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات

سابق صدر کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت کےاس فیصلےکومشکوک کہتا ہوں، میرےخلاف  فیصلہ صرف چند لوگوں کی ذاتی عداوت سےسنایا گیا کیونکہ کیس میں صرف ایک فردکو ٹارگٹ کیاگیا ہے۔

جنرل (ر) پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ’واقعات کو اپنی منشا کے مطابق  ڈھالنا ظاہر کرتا ہے کہ یہ لوگ کیا چاہتے ہیں مگر میں پاکستانی عدلیہ کابہت احترام اور انصاف کی امید رکھتا ہوں‘۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور فورسز کاشکرگزار ہوں جنہوں نےمجھے یادرکھا، یہ میرےلیےتمغہ ہے اسےقبرمیں لےکرجاؤں گا، اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان قانونی ٹیم سےمشاورت کے بعدکروں گا، عدلیہ پر اعتماد ہے انصاف دےگی اور قانون کی بالادستی یقینی بنائےگی۔

Comments

- Advertisement -