کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹرالیوں کی عدم دستیابی پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے 9 ملازمین کو معطل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کو ٹرالیوں کی عدم دستیابی کے معاملے پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے 9 ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ معطل ہونے والوں میں شفٹ کے ڈی ایف او، ڈپٹی ڈی ایف او اور ٹرالی اسٹاف شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرالیوں کو ٹرمینل بلڈنگ سے باہر نہ لے جانے کے باعث مسافروں کو اپنا سامان خود اٹھا کر لے جانا پڑا، جس پر شکایات سامنے آئیں۔
واقعے کے بعد کراچی ایئرپورٹ منیجر کی صدارت میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں


