ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

پاک فضائیہ بنگلادیش ایئر فورس کے کیڈٹس اور پائلٹس کو تربیت فراہم کرے گی، ایئر چیف مارشل

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (6 جنوری 2026): ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ بنگلادیش ایئر فورس کے کیڈٹس اور پائلٹس کو تربیت فراہم کرے گی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف ایئر اسٹاف بنگلادیش ایئر فورس حسن محمود نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

ملاقات میں افواج کے آپریشنل تعاون اور ادارہ جاتی ہم آہنگی مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ تربیتی مشقوں اور ایرو اسپیس صنعت میں پیشرفت کے شعبوں میں اشتراک پر زور دیا گیا۔

پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے بنگلادیشی ایئر چیف حسن محمود کو گارڈ آف آنر پیش کیا، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کی جدید صلاحیتوں سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کا جدید ترین ’’کروز میزائل تیمور‘‘ کا کامیاب تجربہ

ایئر چیف مارشل نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان گہرے مذہبی اور تاریخی تعلقات ہیں، دونوں ممالک میں تعلقات افواج کے درمیان مثالی عسکری تعاون کا مظہر ہیں۔

انہوں نے جدید حربی چیلنجز سے نمٹنے کیلیے بنگلادیش ایئر فورس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاک فضائیہ بنگلادیش ایئر فورس کے کیڈٹس اور پائلٹس کیلیے تربیت فراہم کرے گی، ان کے اہلکاروں کو خصوصی تربیتی سہولتیں بھی مہیا کی جائیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سپر مشاق تربیتی طیاروں کی فراہمی تیز کرنے کا اعلان اور مکمل تربیتی نظام کی یقین دہانی کروائی گئی، سربراہ بنگلادیش ایئر فورس نے پی اے ایف کے شاندار حربی ریکارڈ اور برتری کو سراہا۔

ملاقات میں جے ایف 17 تھنڈر طیاروں پر بھی دونوں سربراہان کے مابین تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سربراہ بنگلادیش ایئر فورس نے پاک فضائیہ کے تجربے سے فائدہ حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی اور پی اے ایف کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے فضائی بیڑے کی تعمیر نو کیلیے معاونت کی خواہش کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ بنگلادیش ایئر فورس نے دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کیلیے پی اے ایف کی معاونت طلب کی، انہون نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں انفرااسٹرکچر کو سراہا اور آپریشنل اور تزویراتی تنصیبات کا بھی دورہ کیا۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں