The news is by your side.

Advertisement

رائل شو، پاک فضائیہ کا طیارہ برطانیہ پہنچ گیا

لندن: پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ رائل ٹیٹو شو میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گیا جہاں وہ مختلف مقابلوں میں ٹرافی کے لیے حصہ لے گا۔

پاکستان ائیرفورس (پاک فضائیہ) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خوبصورت رنگوں سے پینٹ کیا گیا پاک فضائیہ کا ایک C-130 طیارہ انٹر نیشنل ٹیٹو شو میں شرکت کے لیے رائل ائیر فورس بیس فئیر فورڈ(برطانیہ) پہنچ گیا۔

پاک فضائیہ کے شہرہ آفاق نمبر6 اسکواڈ رن سے تعلق رکھنے والا یہ طیارہ Concurs D’ Elegance ٹرافی کے مقابلے کے لئے لندن میں منعقد ہونے والے رائل انٹر نیشنل ٹیٹو شو میں شرکت کر رہا ہے۔

ٹیٹو شو عام عوام کے لئے 13جولائی سے 15جولائی تک جاری رہے گا، امسال ائیر شو کے انعقاد کا مقصدرائل ائیر فورس کی صد سالہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

پاک فضائیہ کے ائیر اور گراؤنڈ کریوو پر مشتمل دستہ اس شو کے مختلف مقابلوں میں حصہ لے گا ۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے C-130طیارے نے 2016میں ایک بار ٹرافی جیتی تھی کہ جب اسے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردا ر اور قربانیوں کو اجاگر کرنے کے نتیجے میں اس انعام کا حقدار قرار دیا گیا تھا ۔

خیال رہے کہ رائل انٹرنیشنل ائیرٹیٹو شو دنیا کا وہ بہترین شو ہے جس میں تمام ممالک کے بہترین فضائیہ کے جدید طیارے شرکت کر رہے ہیں، فضائی افواج ،ائیر اسپیس اور ٹیکنالوجی کی مختلف کمپنیاں اس شو میں حصہ لے رہی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں