site
stats
پاکستان

پاک فضائیہ کے سربراہ کا پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ

اسلام آباد: یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی خصوصی پریڈ میں پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے لڑاکا طیارے کی پرواز کے ذریعے صدر پاکستان ممنون حسین کو روایتی انداز میں سلامی پیش کر کے سب کو حیران کردیا۔

یوم پاکستان کے موقع پر جہاں تینوں افواج کے مسلح دستوں اور مختلف ونگز نے پریڈ ایونیو کی تقریب میں اپنی پیشہ وارانہ مہارت دکھا کر دشمن کے دلوں پر دھاک بٹھائی وہیں پاک فضائیہ کے سربراہ بھی لڑاکا طیارے میں بیٹھ کر پریڈ گراؤنڈ پہنچے۔

سربراہ پاک فضائیہ نے اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کا ثبوت دیتے ہوئے لڑاکا طیارے کی سیٹ سنبھالی اور جہاز کو فضاء میں لے جاکر صدر مملکت کو سلامی پیش کی۔

اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے سہیل امان کا طیارہ پریڈ گراؤنڈ میں داخل ہوتے ہی تالیوں کے ساتھ استقبال کیا اور جیسے ہی انہوں نے سلامی پیش کی اور طیارہ لینڈ کیا تو لوگوں نے اُن کا شاندار استقبال بھی کیا۔

یہ پڑھیں: پاک فضائیہ کے جوانوں‌ کا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top