اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

پاک فضائیہ کے جدید لڑاکا طیاروں کا دستہ فضائی مشق کیلئے آذربائیجان پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی(19 اکتوبر 2025): پاک فضائیہ کا ایک دستہ جدید ترین جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری لڑاکا طیاروں اور ماہر فضائی و زمینی عملے کے ساتھ دو طرفہ فضائی مشق انڈس شیلڈ الفا میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور آذربائیجان کی فضائیہ کے درمیان "انڈس شیلڈ الفا” مشق اذربائیجان میں منعقد ہورہی ہیں، مشق میں شرکت کا مقصد علاقائی امن، استحکام اور دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے، پاک فضائیہ کے جے ایف-17 تھنڈر بلاک-III طیارے مشق میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گئے ہیں۔

  آئی ایس پی آر کے مطابق جے ایف-17 طیاروں نے پاکستان سے آذربائیجان تک بغیر رکے کامیاب پرواز مکمل کی، دوران پرواز  فضا میں ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ کا پیچیدہ اور کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی اے ایف کے IL-78 ایئر ٹینکر نے فضائی ری فیولنگ آپریشن میں مہارت کے جوھر دکھائے، فضا میں ری فیولنگ پی اے ایف کے طیاروں کی طویل فاصلے تک ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت ظاہر کرتی ہے۔

"انڈس شیلڈ الفا” مشق میں جدید فضائی جنگی حکمت عملی پر توجہ مرکوز رہے گی، جبکہ پاکستان اور آذربائیجان کی فضائی افواج کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا،۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں مشترکہ مشن پلاننگ، عملدرامد اور جدید فضائی ٹیکنالوجی کا تبادلہ ہو گا، فضائی دفاع سے متعلق ابھرتے خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بھی زیر غور آئے گی۔

اس کے علاوہ جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگی اور فضائی برتری برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا، پاک فضائیہ کی عالمی سطح پر فوجی تربیتی تعاون اور اشتراک عمل بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے، پی اے ایف کی پیشہ ورانہ مہارت اور بین الاقوامی آپریشنل صلاحیت عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں